0
Wednesday 9 Sep 2020 19:33

جارح سعودی اتحاد کے حملوں میں تاحال 3468 یمنی بچے شہید و 3804 زخمی ہوچکے ہیں، رپورٹ

جارح سعودی اتحاد کے حملوں میں تاحال 3468 یمنی بچے شہید و 3804 زخمی ہوچکے ہیں، رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ مرکز انسانی حقوق یمن، جو سال 2015ء سے یمنی بچوں کے خلاف جارح سعودی فوجی اتحاد کے جرائم ریکارڈ کر رہا ہے، نے "خون کے رنگ اور موت کی بو کا حامل بچہ" کے نام سے اپنی پہلی رپورٹ نشر کی ہے۔ عرب نیوز چینل المسیرہ کے مطابق اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جارح سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے گزشتہ 5 سالوں کے دوران نشانہ بنائے گئے یمنی بچوں کی تعداد 7,274 ہے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی حملوں میں کل 3,468 یمنی بچے شہید جبکہ 3,804 زخمی ہوئے ہیں۔

یمنی مرکز برائے انسانی حقوق کی رپورٹ کے مطابق یمن پر جارح سعودی فوجی اتحاد کی اندھادھند بمباری کا نشانہ بننے والوں میں 91فیصد یمنی بچے شامل ہیں۔ اس رپورٹ میں اعلان کیا گیا ہے کہ سعودی عرب کی طرف سے مسلط کردہ خوفناک جنگ اور یمن کے سخت سرحدی محاصرے کے باعث ملک میں موجود طبی و خوراکی سہولیات کے کم ہو جانے کے سبب 5.5فیصد یمنی بچے انواع و اقسام کی بیماریوں کا شکار بھی ہو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ قبل ازیں یمنی وزارت صحت کے ترجمان نے بھی یہ اعلان کیا تھا کہ گزرنے والے ہر 5 منٹ میں 1 یمنی بچہ غذائی قلت اور متعدی بیماریوں کے باعث اپنی جان کھو بیٹھتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 885270
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش