0
Wednesday 9 Sep 2020 20:48

کابل، خودکش حملے میں 11 افراد ہلاک اور 12 زخمی

کابل، خودکش حملے میں 11 افراد ہلاک اور 12 زخمی
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے خودکش حملے میں 11 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق خود کش حملہ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے علاقے تائیمانی میں ہوا۔ خود کش حملے میں افغان نائب صدر امرللہ صالح کی گاڑی کو نشانہ بنایاگیا۔ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے اطراف کے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ گزشتہ ماہ افغانستان کے تین صوبوں میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 23  طالبان مارے گئے تھے۔ افغان میڈیا کے مطابق بغددیس، غزنی اور میدان وردک میں فوجی آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 23 جنگجو ہلاک اور اہم کمانڈر سمیت 9 زخمی ہوئے تھے۔ افغان حکام کے مطابق سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں میں صوبہ بغددیس میں سترہ، غزنی اور میدان  میں چھ طالبان ہلاک ہوئے۔ دوسری جانب طالبان کی جانب سے کسی جنگجو کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی گئی۔
 
خبر کا کوڈ : 885295
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش