QR CodeQR Code

جماعت اسلامی کا بروقت بلدیاتی انتخابات اور اختیارات منتخب نمائندوں کے حوالے کرنیکا مطالبہ

9 Sep 2020 21:51

اپنے ایک بیان میں جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے کہا کہ حکومت لولے لنگڑے نظام سے عوام کے حقوق کا استحصال کی بجائے عدالتی حکم کے مطابق بروقت بلدیاتی انتخابات کرا کے اختیارات منتخب نمائندوں کے حوالے کرے، تاکہ عوام کے بنیادی مسائل حل ہو سکیں۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت لولے لنگڑے نظام سے عوام کے حقوق کا استحصال کی بجائے عدالتی حکم کے مطابق بروقت بلدیاتی انتخابات کرا کے اختیارات منتخب نمائندوں کے حوالے کرے، تاکہ عوام کے بنیادی مسائل حل ہو سکیں۔ اپنے ایک بیان میں کاشف سعید شیخ نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتں آپس میں لڑنے اور کمیٹی کمیٹی کھیل کر نمائشی اقدامات کی بجائے مسائل کے حل کیلئے عملی و سنجیدہ کوشش کریں، 120 دن میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانا عوام کے حقوق پر ڈاکہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن، میرٹ کا قتل اور اقرباپروری کی حکوتی پالیسیوں نے کراچی تا کشمور سندھ کے ہر ادارے کو تباہ کر دیا ہے۔

کاشف سعید شیخ نے کہا کہ حالیہ بارشوں نے سندھ حکومت کی گڈ گورننس کے تمام دعوؤں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے، ہر شہر موئن جو دڑو، کچرے کے ڈھیر اور سیوریج سسٹم بوسیدہ و تباہ ہونے کی وجہ سے ہر طرف گندا پانی کھڑا ہے۔ جماعت اسلامی سندھ کے رہنماء نے مطالبہ کیا کہ حکومت مقررہ وقت میں بلدیاتی انتخابات کو یقینی بناکر عدالتی فیصلے کا احترام اور عوامی حقوق کی پاسداری کرے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی تا کشمور منتخب ہونے والے بلدیاتی نمائندوں کو مکمل مالی و انتظامی اختیارات دیکر 18ویں ترمیم پر عمل کیا جائے، تاکہ عوام کے گلی محلے کے بنیادی مسائل حل ہو سکیں۔


خبر کا کوڈ: 885310

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/885310/جماعت-اسلامی-کا-بروقت-بلدیاتی-انتخابات-اور-اختیارات-منتخب-نمائندوں-کے-حوالے-کرنیکا-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org