QR CodeQR Code

عراق، دارالحکومت سمیت ملک میں 2 امریکی فوجی قافلوں پر حملہ

9 Sep 2020 23:12

مقامی میڈیا کیمطابق عراقی دارالحکومت کے شمالی علاقے الشعلہ سے گزرنے والا ایک امریکی فوجی قافلہ سڑک کنارے نصب بم کا نشانہ بن گیا جس سے فوجی سازوسامان سے بھری کئی ایک امریکی گاڑیاں تباہ ہو گئی ہیں۔ دوسری طرف عراقی صوبے بابل میں بھی عراقی فوج کے ایک لاجسٹک قافلے کو جبلۃ نامی علاقے کے اندر سڑک کنارے نصب بم کا نشانہ بنایا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مقامی میڈیا کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد سمیت صوبہ بابل میں 2 امریکی فوجی قافلوں کو سڑک کنارے نصب بموں کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے جس سے متعدد امریکی گاڑیاں فوجی سازوسامان سمیت جل کر خاک ہو گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دارالحکومت بغداد کے شمالی علاقے الشعلہ سے گزرنے والا ایک امریکی فوجی قافلہ سڑک کنارے نصب بم کا نشانہ بن گیا جس سے فوجی سازوسامان سے بھری کئی ایک امریکی گاڑیاں تباہ ہو گئی ہیں۔ دوسری طرف عراقی صوبے بابل میں بھی عراقی فوج کے ایک لاجسٹک قافلے کو جبلۃ نامی علاقے کے اندر سڑک کنارے نصب بم کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عراق کے اندر قابض امریکی فوجیوں پر ہونے والے حملوں میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز عراق کے جنوبی صوبے دیوانیہ میں امریکی فوج کے ایک قافلے کو نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ گزشتہ شب بغداد کے شمال میں واقع امریکی فوجی اڈے التاجی پر بھاری راکٹوں کے ساتھ حملہ کیا گیا جس کے باعث اس فوجی اڈے کے ایک وسیع حصے میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔ یاد رہے کہ جاری سال کے آغاز میں قابض امریکی فورسز کی جانب سے عراقی علاقے القائم اور بغداد ایئرپورٹ پر ہونے والے ہوائی حملوں کے بعد سے عراقی عوام کے اندر قابض امریکی فورسز کے خلاف نفرت میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 885316

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/885316/عراق-دارالحکومت-سمیت-ملک-میں-2-امریکی-فوجی-قافلوں-پر-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org