0
Wednesday 9 Sep 2020 23:49

سانحہ ماڈل ٹاون کے نامزد ملزم کو اعلیٰ سول اعزاز دینا قابل مذمت ہے، سیف اللہ سدوزئی

سانحہ ماڈل ٹاون کے نامزد ملزم کو اعلیٰ سول اعزاز دینا قابل مذمت ہے، سیف اللہ سدوزئی
 اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سردار سیف اللہ خان سدوزئی ایڈووکیٹ نے صدر مملکت کی جانب سے سانحہ ماڈل ٹاون کے نامزد ملزم میجر اعظم سلیمان کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ہلال امتیاز دینے پر بھرپور مذمت کی اور شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میجر اعظم سلیمان ان لوگوں میں سے ہے، جنہوں نے سانحہ ماڈل ٹاون کی منصوبہ بندی کی اور سینکڑوں معصوم لوگوں کو گولیوں سے چھلنی کیا۔ جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت چودہ لوگوں نے جام شہادت نوش کیا، حکومت میں آنے سے قبل موجودہ حکمران اپنی ہر تقریر میں ماڈل ٹاون کے قاتلوں کو انجام تک پہنچانے کا نعرہ لگاتے تھے اور سانحہ ماڈل ٹاون کو سابقہ حکمرانوں کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کرتے تھے۔

مگر برسراقتدار آنے کے بعد آج کے دن انہوں نے کبھی سانحہ ماڈل ٹاون کا ذکر کرنا تو درکنار بلکہ نامزد ملزمان کو ترقیاں دے کر اعلیٰ عہدوں پر فائز کر دیا اور اب ایک نامزد ملزم اور قاتل کو ملک کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نواز کر شہداء کی روحوں کو تڑپا دیا۔ ہم سمجھتے ہیں کہ موجودہ حکمرانوں کا برسراقتدار آکر سانحہ ماڈل ٹاون کو یکسر بھلا دینا بھی نام نہاد تبدیلی ہے، جس کا ذائقہ ہر پاکستانی چکھ رہا ہے۔ مگر ہمارے حوصلے پست نہیں ہوئے، ہم اپنے شہداء کے خون کا قصاص لینے کیلئے بھرپور طریقے سے قانونی جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں اور اپنے شہداء کے خون کے قطرے قطرے کا قصاص لئے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 885327
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش