0
Wednesday 9 Sep 2020 23:55

شیعہ علماء کونسل کے وفد کی ڈی آئی جی ہزارہ ڈویژن سے ملاقات

شیعہ علماء کونسل کے وفد کی ڈی آئی جی ہزارہ ڈویژن سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی کی سربراہی میں وفد نے ڈی آئی جی ہزارہ ڈویژن قاضی جمیل سے ملاقات کی، اس موقع پر ہری پور، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں محرم الحرام میں عزاداروں پر ایف آئی آرز، پولیس اور انتظامیہ کے غیر مناسب رویہ، روایتی و غیر روایتی جلوس، مجالس، محرم اور صفر کی ہونے والی عزاداری کے پروگرامات اور بالخصوص مانسہرہ میں ڈی ایس پی کی موجودگی میں متنازعہ واقعہ کی ویڈیو کے بارے میں تفصیل سے گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر ڈی آئی جی قاضی جمیل نے شیعہ علماء کونسل کے وفد کو یقین دہانی کراتے ہو کہا کہ ہم تحقیقات کر رہے ہیں اور ان شاء اللہ جلد از جلد ہم اپنی کارروائیوں کے ذریعے آپ کو مطمئن کریں گے۔ وفد میں صوبائی جنرل سیکرٹری مظفر علی آخونزادہ، نسیم عباس بنگش، سید اسرار علی شاہ ضلعی آرگنائزر ایس یو سی ہری پور، مولانا قاری عابد حسین، سید عابد حسین شاہ، ملک راشد علی اور نوازش علی شامل تھے۔
خبر کا کوڈ : 885328
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش