0
Wednesday 9 Sep 2020 23:59

پاکستان سنی تحریک بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی، ڈاکٹر حافظ شاہد حسین

پاکستان سنی تحریک بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی، ڈاکٹر حافظ شاہد حسین
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک پنجاب کے صوبائی صدر ڈاکٹر حافظ شاہد حسین نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سنی تحریک کا پیغام امن اور بھائی چارہ ہے ملک میں فرقہ واریت کی آگ لگانے والے ملک و ملت کے دشمن ہیں، حکومت ایسے عناصر کو کیفرکردار تک پہنچائے، پاکستان سنی تحریک شامل ہونے والے تمام کارکنان اور علمائےکرام کو خوش آمدید کہتے ہیں، ہمارے نظریاتی کارکن اور درینہ ساتھی واپس گھر لوٹ آئے ہیں، ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر، عامر علی وینس قادری، قاری سراج نظامی، علامہ طاہر فیضی، چوہدری عثمان رفیق، علامہ ریاض نظامی، ملک ارشد سعیدی، رانا غلام عباس، قاری جاوید قادری، قاری معین رضا سمیت تمام کارکنان اور علمائے کرام کو پاکستان سنی تحریک میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہتے ہیں، ہمارے کارکن ہمارا سرمایہ ہیں، پاکستان سنی تحریک پہلے سے زیادہ مضبوط اور منظم ہو گئی ہے، پاکستان سنی تحریک ملتان سمیت ملک بھر سے بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی۔
خبر کا کوڈ : 885332
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش