QR CodeQR Code

دیر لوئر میں پک اپ کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق

10 Sep 2020 00:42

پولیس کے مطابق حادثے کا شکار پک اپ ناواگئی سے آرہی تھی کہ دشوار راستوں پر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری، حادثے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ ناواگئی سے آنے والی پک اپ کھائی میں گرنے کے نتیجے  میں 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق دیر لوئر میں پک اپ کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کے اہلکار جائے حادثہ پر پہنچے اور لاشوں اور زخمیوں کو چکدرہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق حادثے کا شکار پک اپ ناواگئی سے آرہی تھی کہ دشوار راستوں پر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری، حادثے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جب کہ زخمی ہونے والے افراد میں بھی 2 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 885341

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/885341/دیر-لوئر-میں-پک-اپ-کھائی-گرنے-سے-4-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org