0
Thursday 10 Sep 2020 01:05

پاراچنار، کرم ویلی ٹیچرز ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس

پاراچنار، کرم ویلی ٹیچرز ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس
اسلام ٹائمز۔ کرم ویلی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے آفس میں بروز بدھ  ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں تمام اساتذہ نے متفقہ طور پر حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ موجودہ DEO کے خلاف صاف و شفاف تحقیقات کی جائیں۔ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ NMD کو سابقہ فاٹا کے آفس سے شفٹ کر کے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کے ایگزیم ہال کا آفس بنا کر تمام آفیسرز صاحبان، دیگر عملہ اور اساتذہ کے ساتھ انتہائی مذاق کیا گیا۔ جس میں تمام آفیسرز کو ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے انتظامی امور چلانے میں بہت مشکلات کا سامنا ہے۔ لہذا حکام بالا جلد از جلد ہائیر سیکندری سکول سے تمام انتظامات نہ ہونے کی بنا پر آفس کو دوبارہ فاٹا سیکرٹریٹ منتقلی کے احکامات صادر کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ DEO یددار اللہ نے IBP  ADP میں فرنیچر کی تقریباً سات کروڈ بہتر لاکھ میں 15% فیصد کمیشن کے ساتھ ساتھ 12 لاکھ روپے نیشنل بینک کا پرافٹ اور سکول بیگز، فرنیچر کی کم سپلائی کے خلاف کارروائی کی جائے اور اس کے ساتھ DEO کرم ید داراللہ کے آفس میں ٹرانسفر اور پروموشن کے نام پر کرپشن کے خلاف بھی تحقیقات کروائی جائیں۔ اس موقع پر کرم ویلی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر اور نائب صرر مجاہد بنگش بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 885342
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش