QR CodeQR Code

ترقیاتی کام شروع کردیا، کراچی میں اسلام آباد طرز کی سڑکیں بنا رہے ہیں، نبیل گبول

10 Sep 2020 02:01

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما نے کہا کہ وفاقی وزراء نے پریس کانفرنسز کی اور سندھ حکومت پر تنقید کی، اگر وفاقی وزراء اس قسم کی باتیں کریں گے تو اختلافات پیدا ہوں گے، کراچی کے لئے 802 ارب روپے سندھ حکومت دے رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ رہنما پیپلز پارٹی نبیل گبول نے کہا ہے کہ کراچی میں ترقیاتی کام شروع کردیا ہے، کراچی میں اسلام آباد طرز کی سڑکیں بنا رہے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ ہم تو پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کراچی میں کام شروع کردیں لیکن وفاقی وزراء نے پریس کانفرنسز کی اور سندھ حکومت پر تنقید کی، اگر وفاقی وزراء اس قسم کی باتیں کریں گے تو اختلافات پیدا ہوں گے، کراچی کے لئے 802 ارب روپے سندھ حکومت دے رہی ہے۔ نبیل گبول نے کہا کہ افتخار شلوانی کو نہیں جانتا، بطور کمشنر ان کی کارکردگی پسند نہیں تھی، افتخار شلوانی کو کون لے کر آیا کس نے دوستی نبھائی میں نہیں جانتا۔

نبیل گبول نے فیصل سبزواری کو لیاری کی سڑکیں دکھانے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ میرے ساتھ آئیں کلاکوٹ، چاکیواڑہ کی سڑکیں دکھاتا ہوں۔ پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ نواز شریف پہلے بھی 10 سال باہر رہے واپس آکر وزیراعظم بن گئے، پاکستان میں قوانین مخصوص لوگوں کے مخصوص ہوتے ہیں، نواز شریف کی صحت پر کھل کر بات نہیں کرسکتا، اگر وہ پاکستان آئیں گے تو ان کی پارٹی کے لئے اچھا ہوگا، نواز شریف واپس آئیں گے تو 3 ماہ سے زیادہ جیل میں نہیں رہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 885346

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/885346/ترقیاتی-کام-شروع-کردیا-کراچی-میں-اسلام-ا-باد-طرز-کی-سڑکیں-بنا-رہے-ہیں-نبیل-گبول

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org