QR CodeQR Code

پی ٹی آئی 2 سال میں حکومتی شخصیات کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات پبلک کرے، قمر زمان کائرہ

10 Sep 2020 08:22

نجی ٹی وی کیساتھ گفتگو میں اپوزیشن رہنماء کا کہنا تھا کہ توشہ خان کیس صرف دباوَ ڈالنے کے لیے ہے، توشہ خانہ سے تحائف لے جانا اور جعلی اکاوَنٹ سے پیسے دینا الگ معاملات ہیں، جعلی اکاوَنٹ سے دیئے جانے والی رقم پر عدالت کو مطمئن کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنےعلاج کے بعد حکومت کا سیاسی علاج کریں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی 2 سال میں حکومتی شخصیات کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات پبلک کرے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی شخصیات توشہ خانہ سے کس قیمت پر تحائف گھر لے کرگئیں؟۔ ان کا کہنا تھا کہ توشہ خان کیس صرف دباوَ ڈالنے کے لیے ہے، توشہ خانہ سے تحائف لے جانا اور جعلی اکاوَنٹ سے پیسے دینا الگ معاملات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جعلی اکاوَنٹ سے دیئے جانے والی رقم پر عدالت کو مطمئن کریں گے۔ واضح رہے کہ حکومت اپوزیشن رہنماؤں کیخلاف کرپشن کے الزامات دہرا رہی ہے جبکہ اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ احتساب کے نام پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 885371

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/885371/پی-ٹی-آئی-2-سال-میں-حکومتی-شخصیات-کو-ملنے-والے-تحائف-کی-تفصیلات-پبلک-کرے-قمر-زمان-کائرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org