QR CodeQR Code

موٹر وے کے قریب خاتون سے ہونے والی مبینہ زیادتی کا نوٹس، پولیس سے تفصیلات طلب

10 Sep 2020 08:54

نجی ٹی وی کے مطابق خاتون لاہور سے گوجرانوالا جارہی تھیں کہ گاڑی میں پیٹرول ختم ہو گیا تھا جس کی وجہ سے وہ رک کر اپنے خاوند کا انتظار کر رہی تھیں، ملزمان خاتون سے ایک لاکھ روپے نقد، سونے کے زیورات اور اے ٹی ایم کارڈز بھی لے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے موٹر وے کے قریب خاتون سے ہونے والی مبینہ زیادتی کا نوٹس لے لیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ نے آئی جی پنجاب سے واقع کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ سنگین جرم میں ملوث مجرمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور مظلوم خاتون کو انصاف فراہم کیا جائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹر وے پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق دو افراد نے موٹر وے پہ ایک گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور ان کے بچوں کو باہر نکالا جس کے بعد انہیں قریبی جھاڑیوں میں لے جا کر خاتون کو بچوں کے سامنے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

اطلاعات کے مطابق خاتون لاہور سے گوجرانوالا جارہی تھیں کہ گاڑی میں پیٹرول ختم ہو گیا تھا جس کی وجہ سے وہ رک کر اپنے خاوند کا انتظار کر رہی تھیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزمان خاتون سے ایک لاکھ روپے نقد، سونے کے زیورات اور اے ٹی ایم کارڈز بھی لے گئے ہیں۔ پنجاب میں یہ افسوسناک واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے کہ جب نئے آئی جی پنجاب کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالے ہوئے محض چند ہی گھنٹے گزرے ہیں۔ آئی جی پنجاب کے عہدے کا چارج سنبھالنے والے انعام غنی سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کسی بھی واقع کی پہلی رپورٹ طلب کی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 885378

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/885378/موٹر-وے-کے-قریب-خاتون-سے-ہونے-والی-مبینہ-زیادتی-کا-نوٹس-پولیس-تفصیلات-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org