0
Thursday 10 Sep 2020 10:50

ٹرمپ کورونا وائرس کی سنگینی جانتے تھے، جوبائیڈن

ٹرمپ کورونا وائرس کی سنگینی جانتے تھے، جوبائیڈن
اسلام ٹائمز۔ امریکا میں ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کورونا وائرس سے متعلق دھوکا دہی کا الزام عائد کر دیا۔ امریکی ریاست مشی گن میں خطاب کے دوران جوبائیڈن نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے لوگوں کو دھوکا دیا، انہوں نے جان بوجھ کر کورونا وائرس کی سنگینی سے متعلق جھوٹ بولا جو کہ ان کی ناکامی ہے۔صدارتی امیدوار نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس کی سنگینی جانتے تھے مگر وہ جان بوجھ کر جھوٹ بولتے رہے۔ سب سے برا یہ کہ انہوں نے امریکا کے لوگوں سے جھوٹ بولا۔ جوبائیڈن نے امریکی صدر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہے، وہ جھوٹ بولتے رہے اور کورونا وائرس ہمارے عوام میں پھیلتا گیا۔
خبر کا کوڈ : 885392
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش