QR CodeQR Code

خاتون کیساتھ زیادتی کا واقعہ، وزیر قانون نے آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی

10 Sep 2020 18:04

راجہ بشارت نے کہا کہ اس طرح کے واقعات ہمارے لیے انتہائی تکلیف دہ ہیں، ہمیں غمزدہ خاندان سے مکمل ہمدردی ہے، یقین دلاتے ہیں کہ مجرموں کو گرفتار کرا کے قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی اور متعلقہ پولیس افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مجرمان کی گرفتاری کیلئے جیو ٹیگنگ سمیت تمام سائنسی آلات استعمال میں لائیں۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر قانون نے موٹروے پر خاتون کیساتھ ڈکیتی اور زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے اب تک کی پیشرفت پر رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ میں غفلت کے مرتکب پولیس ملازمین کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی، وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

راجہ بشارت نے کہا کہ اس طرح کے واقعات ہمارے لیے انتہائی تکلیف دہ ہیں، ہمیں غمزدہ خاندان سے مکمل ہمدردی ہے، یقین دلاتے ہیں کہ مجرموں کو گرفتار کرا کے قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی اور متعلقہ پولیس افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مجرمان کی گرفتاری کیلئے جیو ٹیگنگ سمیت تمام سائنسی آلات استعمال میں لائیں۔ 
 
 
 


خبر کا کوڈ: 885393

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/885393/خاتون-کیساتھ-زیادتی-کا-واقعہ-وزیر-قانون-نے-ا-ئی-جی-سے-رپورٹ-طلب-کرلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org