QR CodeQR Code

بھارت، کورونا سے ایک دن میں سب سے زیادہ 1172 مریضوں کی موت

10 Sep 2020 12:54

بھارت میں کورونا وائرس کا پہلا معاملہ اس برس 30 جنوری کو سامنے آیا تھا اور فی الحال 44 لاکھ 65 ہزار 864 معاملوں کے ساتھ ہندوستان دنیا میں دوسرے مقام پر آگیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عالمی وباء کووڈ 19 کے بھارت میں ریکارڈ نئے معاملوں کے ساتھ ہی جمعرات کو گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس سے اب تک ایک دن میں سب سے زیادہ 1172 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ صحت کی مرکزی وزارت کی جانب سے جمعرات کو جاری کورونا وائرس کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1172 لوگوں کی وائرس کے سبب جانیں گئیں۔ یہ ایک دن میں کورونا سے مرنے والوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ اس سے قبل 8 ستمبر کے اعداد و شمار میں 1133 مریضوں کی وائرس سے موت ہوئی تھی۔ وائرس سے 75062 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کا پہلا معاملہ اس برس 30 جنوری کو سامنے آیا تھا اور فی الحال 44 لاکھ 65 ہزار 864 معاملوں کے ساتھ ہندوستان دنیا میں دوسرے مقام پر آگیا ہے۔ کورونا کے جمعرات کو ریکارڈ 95 ہزار 735 معاملے آئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 885395

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/885395/بھارت-کورونا-سے-ایک-دن-میں-سب-زیادہ-1172-مریضوں-کی-موت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org