0
Thursday 10 Sep 2020 12:54

مسلسل دوسرے دن کورونا کے 11.11 لاکھ سے زیادہ نمونوں کی جانچ

مسلسل دوسرے دن کورونا کے 11.11 لاکھ سے زیادہ نمونوں کی جانچ
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں عالمی وباء کووڈ 19 کے ہر روز ریکارڈ نئے معاملوں کے ساتھ ہی اس کی روک تھام کے لئے زیادہ جانچ پر مسلسل زور دیا جارہا ہے اور جمعرات کو جاری اعداد و شمار میں گزشتہ دو دن میں 11.11 لاکھ سے زیادہ کورونا وائرس نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) نے 10 ستمبر کو جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا ہے کہ 9 ستمبر کو 11 لاکھ 29 ہزار 756 نمونوں کی جانچ کی گئی تھی۔ اس کے ساتھ ہی کل جانچ 5 کروڑ 29 لاکھ 34 ہزار 433 تک پہنچ گئی ہے۔

8 ستمبر کو جانچ کی تعداد 11 لاکھ 54 ہزار 549 تھی۔ اس سے قبل کورونا کے بڑھتے ہوئے قہر کو روکنے کے لئے 2 اور 3 ستمبر کو لگاتار 2 دن 11.11 لاکھ سے زیادہ کورونا نمونوں کی جانچ کی گئی۔ کونسل کے مطابق 3 ستمبر کو 11 لاکھ 69 ہزار 765 کورونا نمونوں کی جانچ کی گئی۔ 2 ستمبر کو پہلی بار ملک میں جانچ کی تعداد 11 لاکھ سے زیادہ رہی اور 11 لاکھ 72 ہزار 179 نمونوں کی ریکارڈ حج کی گئی جو دنیا میں ایک دن میں متاثرین کی جانچ کا ریکارڈ بھی ہے۔
خبر کا کوڈ : 885396
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش