0
Thursday 10 Sep 2020 12:18

امن عمل سبوتاژ کی پوری کوشش ہو رہی ہے، زلمے خلیل زاد

امن عمل سبوتاژ کی پوری کوشش ہو رہی ہے، زلمے خلیل زاد
اسلام ٹائمز۔ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ امن عمل کو سبوتاژ کرنے والے اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں، افغان عوام جانتے ہیں طویل تنازع کو ختم کرنے کا واحد راستہ کامیاب امن عمل ہے۔ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمےخلیل زاد کا کہنا ہے کہ امن مذاکرات کے تاریخی موقع کو خراب کرنے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان نائب صدر کے قافلے پر گذشتہ روز ہوا حملہ اس کی تازہ مثال ہے، تاریخ سے ظاہر ہے امن کے موقع کو سبوتاژ کرنے والے اپنی پوری کوشش کریں گے، تاہم افغان عوام امن سبوتاژ کرنے والوں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔ زلمےخلیل زاد نے دونوں مذاکراتی ٹیموں، ان کے سربراہان کو کہا ہے کہ افغان عوام کی امن کی دیرینہ خواہش کو پورا کرنا ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 885412
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش