0
Thursday 10 Sep 2020 12:45

محکمہ داخلہ نے چہلم شہدائے کربلا کیلئے سکیورٹی پلان تیار کرنے کا حکم دیدیا

محکمہ داخلہ نے چہلم شہدائے کربلا کیلئے سکیورٹی پلان تیار کرنے کا حکم دیدیا
اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے کے تمام اضلاع کو چہلم شہدائے کربلا کی سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تازہ ہدایات جاری کر دی ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ چہلم شہدائے کربلا کے حوالے سے ضلعی امن کمیٹیوں کے اجلاس شروع کئے جائیں اور چہلم شہدائے کربلا کے جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کیلئے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔

محکمہ داخلہ نے چہلم کے موقع پر ڈیمانڈ مانگی ہے کہ کس ضلع کو فوج یا رینجرز کی ضرورت ہے، جبکہ اضلاع سے یہ بھی پوچھا گیا ہے کہ چہلم کے موقع پر موبائل فون سروس کی بندش کی ضرورت ہے یا نہیں۔ محکمہ داخلہ نے پولیس اور انتظامیہ کو باہمی روابط تیز کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ تمام اضلاع کے ڈی پی اوز چہلم شہدائے کربلا کے سکیورٹی پلان تیارکرکے محکمہ داخلہ کو بھجوائیں اور ضلعی انتظامیہ سے کوارڈینیشن بہتر کریں اور قیام امن کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دیں۔
خبر کا کوڈ : 885421
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش