0
Thursday 10 Sep 2020 12:54

حزب اختلاف 20 ستمبر کو اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریگی، رانا ثناء اللہ

حزب اختلاف 20 ستمبر کو اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریگی، رانا ثناء اللہ
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ نوٹس دینا نیب کی مجبوری ہے، نیب اس وقت مجبور ادارہ بن چکا ہے، یہ اس وقت اپنی ناک پر بیٹھی مکھی نہیں اڑا سکتا، سب کچھ اوپر سے ہو رہا ہے۔ نیب آفس لاہور میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے (ن) لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اپوزیشن کو دباؤ میں لانے کے لئے نیب کو استعمال کیا جا رہا ہے، بلین ٹری انکوائری پر کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا، جبکہ اپوزیشن رہنماؤں کو انکوائری کے دوران ہی گرفتار کر لیا جاتا ہے۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ انکوائری جب اپوزیشن کے خلاف ہوتی ہے تو کوئی اصول مدنظر نہیں رکھا جاتا، ہمارا فیصلہ ہے کہ نواز شریف اپنا علاج مکمل کروائیں اس کے بعد وطن واپس آئیں۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف ہمارے قائد ہیں، پارٹی ان کی قیادت میں متحد ہے، اپوزیشن کی اے پی سی جو فیصلہ کرے گی، نون لیگ ساتھ ہوگی۔ رانا ثناء نے کہا کہ حزب اختلاف 20 ستمبر کو اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 885425
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش