QR CodeQR Code

کراچی، کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں 4 منزلہ رہائشی عمارت گرگئی

10 Sep 2020 15:10

تاحال ملبے سے خواتین، بچوں سمیت چھ زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے۔ عمارت میں پندرہ سے بیس خاندان رہائش پزیر تھے۔ بیس سے پچیس افراد کے ملبے تلے ہونے کا خدشہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ایک اور رہائشی عمارت گرگئی، متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورنگی کے علاقے اللہ والا ٹاؤن میں چار منزلہ رہائشی عمارت گر گئی۔ عمارت 80 گز کے پلاٹ پر تعمیر کی گئی تھی۔ تاحال ملبے سے خواتین، بچوں سمیت چھ زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے۔ عمارت میں پندرہ سے بیس خاندان رہائش پزیر تھے۔ بیس سے پچیس افراد کے ملبے تلے ہونے کا خدشہ ہے۔ ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کام کا آغاز کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ 80 گز کے پلاٹ پر گراؤنڈ پلس ون کی اجازت ہے۔


خبر کا کوڈ: 885437

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/885437/کراچی-کورنگی-اللہ-والا-ٹاؤن-میں-4-منزلہ-رہائشی-عمارت-گرگئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org