0
Thursday 10 Sep 2020 15:46

مشیروں کی تقرریوں کیخلاف درخواست پر وزیراعظم نے جواب جمع کرا دیا

مشیروں کی تقرریوں کیخلاف درخواست پر وزیراعظم نے جواب جمع کرا دیا
اسلام ٹائمز۔ مشیروں کی تقرریوں کے خلاف درخواست پر وزیراعظم عمران خان نے لاہور ہائی کورٹ میں جواب جمع کرا دیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعظم عمران خان کے 16 مشیران خاص کی تقرریوں کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 92 کے تحت وزیراعظم کی سفارش پر صرف رکن اسمبلی ہی وفاقی وزیر کے عہدے پر مقرر کیا جا سکتا ہے جبکہ وفاقی کابینہ میں غیر منتخب افراد کو شامل کرنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنے فرائض انجام دینے کے اہل نہیں ہیں، وزیراعظم کے دہری شہریت کے حامل مشیران خاص ریاست پاکستان کیلئے سکیورٹی رسک ہیں لہذا مشیران کی تقرری غیرآئینی قرار دی جائے۔

سماعت کے دوران وزیراعظم عمران خان سمیت شہزاد اکبر، سید شہزاد قاسم، شہزاد ارباب اور وزارت قانون نے جواب جمع کروادیا تاہم ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے جواب دینے کے لیے مہلت مانگ لی۔ عدالت نے جواب جمع نہ کروانے والے عبدالرزاق داؤد، امین اسلم، ڈاکٹر عشرت حسین، ڈاکٹر بابر اعوان، ڈاکٹر ظفر مرزا، معید یوسف، زلفی بخاری، ثانیہ نشتر، ندیم افضل چن اور شہباز گل کو دوبارہ نوٹسز جاری کردیے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے عدالت میں جمع کرائے جواب میں کہا کہ تمام مشیروں کی تقرریاں آئین اور قانون کے مطابق ہیں، مشیر رکھنا وزیراعظم کا اختیار ہے، مشیر حاصل رولز آف بزنس 1973ء کے تحت وزیراعظم رکھ سکتے ہیں جبکہ مشیروں کی تنخواہیں اور الاؤنس بھی مقرر کرنے کا مجھے اختیار ہے۔
خبر کا کوڈ : 885445
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش