QR CodeQR Code

امریکہ کا خفیہ بین البراعظمی جوہری میزائل پروگرام

امریکہ چونکا دینے والی منافقت پر کاربند ہے، محمد جواد ظریف

10 Sep 2020 17:18

ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی صدر کیجانب سے خفیہ بین البراعظمی جوہری پروگرام فاش کئے جانے پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں امریکی مطالبات کا جوہری و دوسرے ہتھیاروں کے میدان میں اٹھائے جانے والے امریکی اقدامات کیساتھ مقابلہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ امریکی منافقت چونکا دینے والی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ میڈیا میں امریکہ کے خفیہ بین البراعظمی جوہری میزائل پروگرام کے فاش ہو جانے پر ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ٹوئٹر پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ امریکہ ایران سے چاہتا ہے کہ وہ پر امن مقاصد کے لئے جوہری توانائی سے استفادہ نہ کرے، کسی قسم کا دفاعی سازوسامان نہ خریدے اور دفاعی میزائل بھی نہ بنائے جبکہ اسی دوران وہ خود اپنے نئے بین البراعظمی جوہری میزائل پروگرام پر 100 ارب ڈالر خرچ کر رہا ہے، "نئی قسم" کے خفیہ جوہری بم بنانے میں مصروف ہے اور خطے میں موجود اپنے گاہکوں کو 380 ارب ڈالر سے زائد قیمت کے اسلحہ سے بھر رہا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام کے آخر میں لکھا کہ یہ (امریکی) منافقت چونکا دینے والی ہے۔
 


واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف لکھی جانے والی ایک نئی کتاب "غیظ و غضب" جو تاحال نشر نہیں ہوئی، میں معروف امریکی صحافی باب وڈوارڈ کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کی جانب سے خفیہ بین البراعظمی جوہری میزائل پروگرام سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہہ دیا تھا کہ قبل ازیں امریکہ کے اندر کسی کے پاس ایسا سسٹم موجود نہیں تھا جبکہ ہمارے پاس ایسی ایسی چیزیں موجود ہیں کہ جنہیں آپ نے تاحال دیکھا اور نہ ہی ان کے بارے سنا ہے۔ یاد رہے کہ ٹرمپ حکومت کے بارے لکھی جانے والی یہ کتاب، باب وڈوارڈ کی دوسری تصنیف ہے جبکہ اس کے اندر ٹرمپ و شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کیم جونگ اون کے درمیان ردوبدل ہونے والے 25 خطوط بھی شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 885455

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/885455/امریکہ-چونکا-دینے-والی-منافقت-پر-کاربند-ہے-محمد-جواد-ظریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org