0
Thursday 10 Sep 2020 19:37

ایسے حکمران جو فرقہ واریت کو ہوا دیتے ہیں، انہیں عہدوں سے برطرف کیا جائے، مولانا احمد رضا 

ایسے حکمران جو فرقہ واریت کو ہوا دیتے ہیں، انہیں عہدوں سے برطرف کیا جائے، مولانا احمد رضا 
اسلام ٹائمز۔ اتحاد اہل سنت قصبہ مڑل ملتان کے زیرانتظام ناموس رسالت، اہل بیت اور صحابہ کرام کے تحفظ کیلئے ریلی کا اہتمام کیا گیا، جس میں علمائے کرام نے کتبے اور پینافلیکس اٹھائے ہوئے تھے، جن پر حکومت سے مطالبات درج تھے کہ حکومت فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش کو رکوانے اور انبیاء کرام کی ناموس کے تحفظ کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔ مفتی مطیع الرحمن، قاری احمد رضا قریشی کھگہ، قاری ایاز احمد قریشی کھگہ، مولانا محمد عارف شیخوپوری، مولانا جمال احمد مدنی، مولانا محمد احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہلیبیت اور صحابہ کرام کی ناموس کے تحفظ کیلئے حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایسے عناصر کے خلاف دہشت گردی ایکٹ 92/C کے تحت مقدمات اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔

اس سے وطن عزیز میں رواداری، محبت اور امن و امان کی فضا برقرار رہے گی، ایسے حکمران جو فرقہ واریت کو ہوا دیتے ہیں، انہیں عہدوں سے برطرف کیا جائے۔ ریلی میں تمام مکاتب فکر کے آئمہ کرام اور خطباء سمیت عمائدین علاقہ سیاسی و سماجی رہنماء، تاجر اور وکلا نے شرکت کی۔ پرامن ریلی جامع مسجد قصبہ مڑل تا لاری اڈا قصبہ مڑل نکالی گئی، جو امام الانبیاء، اہل بیت اور صحابہ کرام کے ترانوں سے معطر تھی۔ ریلی کے اختتام سے قبل تمام مکاتب فکر کے علماء نے ان تمام مقدس ہستیوں کی ناموس کے تحفظ کیلئے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے آخری سانس تک تحفظ کرتے رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ : 885472
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش