QR CodeQR Code

فیاض الحسن چوہان کا ایک وفاقی وزیر کے دماغ میں ”بھوسہ“ بھرا ہونیکا انکشاف حیران کن ہے، حافظ حسین احمد

10 Sep 2020 22:14

میڈیا سے گفتگو میں جے یو آئی (ف) کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ فیاض الحسن چوہان ایک انتہائی زیرک سیاست دان ہیں اور یہ شاید اس وجہ سے ہے کہ ان کی سیاسی تربیت کا آغاز متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے ہوا، توقع ہے کہ وہ اسی انداز سے وفاقی دماغوں کا پوسٹ مارٹم جاری رکھیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی ترجمان اور سابق پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ایک وفاقی وزیر کے دماغ میں ”بھوسہ“ بھرے ہونے کا انکشاف کرکے ناصرف ہمیں حیران و پریشان کر دیا، بلکہ اس حوالے سے ہماری معلومات میں بھی بے پناہ اضافہ ہوا۔ جامعہ مطلع العلوم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے کہا کہ ہم تو سمجھ رہے تھے کہ وفاقی وزراء کی اکثریت کے اوپر کا ”چمبر“ بالکل خالی ہے، لیکن صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کے تازہ انکشافات، جو مصدقہ ہوگا، نے بعض وفاقی وزراء کے اوپر والے ”چمبر“ کے خالی ہونے کی باوثوق تشخیص کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ”سائنس اور ٹیکنالوجی‘‘ کا ہی کمال لگتا ہے کہ ”بھوسے“ کے بل بوتے پر فلکیات کی گتھیاں سلجھائی جاتی رہی۔ ایک سوال کے جواب میں حافظ حسین احمد نے کہا کہ فیاض الحسن چوہان ایک انتہائی زیرک سیاست دان ہیں اور یہ شاید اس وجہ سے ہے کہ ان کی سیاسی تربیت کا آغاز متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے ہوا، توقع ہے کہ وہ اسی انداز سے وفاقی دماغوں کا پوسٹ مارٹم جاری رکھیں گے۔


خبر کا کوڈ: 885489

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/885489/فیاض-الحسن-چوہان-کا-ایک-وفاقی-وزیر-کے-دماغ-میں-بھوسہ-بھرا-ہونیکا-انکشاف-حیران-کن-ہے-حافظ-حسین-احمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org