QR CodeQR Code

عرب لیگ میں اسرائیل مخالف فلسطینی قرارداد مسترد

عرب لیگ اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے، تنہاء لڑنیوالا فلسطینی ہرگز اکیلا نہیں مریگا، عدنان الضمیری

11 Sep 2020 00:00

گزشتہ روز منعقد ہونیوالے عرب لیگ کے اجلاس میں اسرائیل مخالف فلسطینی قرارداد مسترد ہو جانے پر مغربی کنارے کی سکیورٹی فورس (NSF) کے ترجمان نے ٹوئٹر پر جاری ہونیوالے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ مستقبل قریب میں ہونیوالی لڑائی مزید "مشکل" ہو جائیگی تاہم دشمن کیخلاف تنہاء برسرپیکار فلسطینی ہرگز اکیلا نہیں مریگا۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مغربی کنارے کی سکیورٹی فورس (NSF) کے ترجمان عدنان الضمیری نے  عرب لیگ میں اسرائیل-امارات دوستی معاہدے کے خلاف پیش کی جانے والی فلسطینی قرارداد کے مسترد کر دیئے جانے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ یہ (عرب) لیگ اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے۔  عدنان الضمیری نے اپنے پیغام میں لکھا کہ عرب لیگ کا اختیار ختم ہو چکا ہے کہ کیونکہ اب وہ کوئی فیصلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔ انہوں نے لکھا کہ مستقبل قریب میں ہونے والی لڑائی مزید "مشکل" ہو جائے گی تاہم دشمن کے ساتھ تنہاء بر سرپیکار فلسطینی ہرگز اکیلا نہیں مرے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز منعقد ہونے والے عرب لیگ کے اجلاس میں غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ معمول کے تعلقات استوار کئے جانے کے خلاف  پیش کردہ فلسطینی قرارداد مسترد کر دی گئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عرب لیگ میں موجود متحدہ عرب امارات کی لابی فلسطینی قرارداد کے مسترد کئے جانے کا اصلی محرک ہے۔ دوسری طرف چند روز قبل ہی فلسطینی تحریک آزادی (PLO) کے سیکرٹری جنرل صائب عریقات نے تاکید کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ اگر عرب لیگ میں پیش کردہ فلسطینی قرارداد مسترد کر دی گئی تو فلسطین، عرب لیگ کو خیرباد کہہ دے گا۔


خبر کا کوڈ: 885504

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/885504/عرب-لیگ-اپنی-آخری-سانسیں-لے-رہی-ہے-تنہاء-لڑنیوالا-فلسطینی-ہرگز-اکیلا-نہیں-مریگا-عدنان-الضمیری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org