0
Friday 11 Sep 2020 02:10

سندھ میں‌ کورونا پھر سر اٹھانے لگا، کیسز میں‌ اضافہ

سندھ میں‌ کورونا پھر سر اٹھانے لگا، کیسز میں‌ اضافہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا ہے کہ صوبے میں ایک بار پھر کورونا کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے کورونا کی صورت حال کے حوالے سے اپنا پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 13 ہزار 49 شہریوں کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 289 لوگوں کو وائرس کی تشخیص ہوئی۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں اب تک 10 لاکھ 82 ہزار 367 افراد کے نمونے ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں جن میں سے ایک لاکھ 31 ہزار 404 کیسز رپورٹ ہوئے۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ سندھ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ تین مریضوں کی اموات ہوئیں جس کے بعد صوبے میں جاں بحق ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 ہزار 439 تک پہنچ گئی۔ مراد علی شاہ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں101مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد اب تک کرونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ 26 ہزار 704 تک پہنچ گئی۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 441 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 6 مریضوں کی اموات ہوئیں، پاکستان میں مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 99 ہزار 855 تک پہنچ گئی جن میں سے 5 ہزار 540 متحرک کیسز ہے، اگر صحت یاب ہونے والے مریضوں کی بات کی جائے تو گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 444 مریضوں نے کورونا کو شکست دی، جس کے بعد تعداد 2 لاکھ 87 ہزار 950 تک پہنچ گئی۔
خبر کا کوڈ : 885507
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش