QR CodeQR Code

کراچی، سی ٹی ڈی انچارج راجہ عمر خطاب کی گرفتاری کیلئے چھاپہ

11 Sep 2020 02:16

سماعت کے دوران کیس کے نئے تفتیشی افسر نے پیشرفت سے عدالت کا آگاہ کرتے ہوئے بیان دیا کہ ندیم پٹیل گمشدگی کے مقدمے میں نامزد سی ٹی ڈی انچارج راجہ عمر خطاب گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے کراچی ایئر پورٹ حملہ کیس کے ملزم ندیم پٹیل کی گمشدگی سے متعلق درخواست پر 2 ہفتے میں ملزم کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ جسٹس نذر اکبر اور جسٹس عبد المبین لاکھو پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو ایئر پورٹ حملہ کیس کے ملزم ندیم پٹیل کی گمشدگی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ کیس کے نئے تفتیشی افسر نے پیش رفت سے عدالت کا آگاہ کرتے ہوئے بیان دیا کہ ندیم پٹیل گمشدگی کے مقدمے میں نامزد سی ٹی ڈی انچارج راجہ عمر خطاب گرفتاری سے بچنے کے لئے روپوش ہوگئے ہیں۔

راجہ عمر خطاب کی گرفتاری کے لئے گذشتہ رات سی ٹی ڈی نے سول لائن میں چھاپہ مارا۔ راجہ عمر خطاب کے سکیورٹی گارڈز اور چوکیدار موجود تھے، مجھے کل ہی کیس کی تفتیش ملی ہے۔ جسٹس نذر اکبر نے ریمارکس دیئے ہمیں یہ بات سمجھ نہیں آتی 13 کیسز میں نامزد ملزم کو غائب کرنے کی کیا ضرورت تھی، کچھ بھی کرو، بندہ بازیاب کراؤ، زندہ یا مردہ لاپتہ بندے کو ڈھونڈ کر عدالت میں پیش کرو۔ عدالت نے ڈی ایس پی فیروز آباد کو دو ہفتوں کی مہلت دیتے ہوئے ملزم ندیم پٹیل کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔


خبر کا کوڈ: 885508

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/885508/کراچی-سی-ٹی-ڈی-انچارج-راجہ-عمر-خطاب-کی-گرفتاری-کیلئے-چھاپہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org