QR CodeQR Code

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی مال بنانے کی مشین بن چکی ہے، خرم شیر زمان

11 Sep 2020 02:27

ایک بیان میں رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ اگر شہر ٹھیک کرنا ہے تو یہاں کے اداروں کو ٹھیک کرنا ہوگا، کرپشن کی وجہ سے شہر کا برا حال ہوچکا ہے، ابھی سندھ حکومت کے لوگ آئیں گے اور 25 سے 30 لاکھ کا اعلان کرکے چلے جائیں گے، ان واقعات کا ذمہ دار کون ہے؟


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی مال بنانے کی مشین بن چکی ہے۔ کراچی کے علاقے کورنگی میں 4 منزلہ رہائشی عمارت کے گرنے کے واقعہ پر تبصرہ کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ اگر شہر ٹھیک کرنا ہے تو یہاں کے اداروں کو ٹھیک کرنا ہوگا، کرپشن کی وجہ سے شہر کا برا حال ہوچکا ہے۔ رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ابھی سندھ حکومت کے لوگ آئیں گے اور 25 سے 30 لاکھ کا اعلان کرکے چلے جائیں گے، ان واقعات کا ذمہ دار کون ہے؟ انہوں نے کہا کہ تھر میں لوگ مر رہے ہیں، کتے کے کاٹنے سے لوگ مر رہے ہیں، یہ سب کچھ سندھ میں ہی کیوں ہورہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 885509

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/885509/سندھ-بلڈنگ-کنٹرول-اتھارٹی-مال-بنانے-کی-مشین-بن-چکی-ہے-خرم-شیر-زمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org