0
Friday 11 Sep 2020 11:37

والدین کا بچوں سے سکول فیسوں کے حصول کیخلاف پشاور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ

والدین کا بچوں سے سکول فیسوں کے حصول کیخلاف پشاور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ مختلف تنظیموں اور نجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بچوں کے والدین نے لاک ڈاؤن کے دوران بچوں سے فیسوں کے حصول کیخلاف گزشتہ روز پشاور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کورونا وباء کے دوران پرائیویٹ سکولز کے ساتھ ساتھ کاروبار زندگی بھی بوجہ لاک ڈاؤن بند رہا جبکہ ایسے حالات میں پرائیویٹ سکولز مافیا کی جانب سے بچوں سے فیسوں اور ٹیوشن فیسوں کی وصولی کا کہا جا رہا ہے جبکہ والدین کو فیسوں کی عدم ادائیگی پر طرح طرح کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ خیبر پختونخوا حکومت نے اپڈیمک کنٹرول اینڈ ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس 2020 ء کے ذریعے چند روپوں کا ریلیف دیکر والدین کو پرائیویٹ سکولز کے غیر قانونی ٹیوشن فیس کی ادائیگی پر مجبور کیا۔
خبر کا کوڈ : 885551
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش