0
Friday 11 Sep 2020 12:54

گوجرانوالہ، 12 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار

گوجرانوالہ، 12 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں 12 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کیئے جانے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ گوجرانوالہ کی پولیس کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے محلہ نذیر پارک میں تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں 12 سالہ لڑکی سے مبینہ طور پر زیادتی کی گئی ہے۔ محلہ نذیر پارک میں گزشتہ روز ملزم نے زیرِ تعمیر مکان میں بچی سے زیادتی کی تھی، بچی کے شور مچانے پر اہلِ علاقہ نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا تھا، جبکہ ملزم کے خلاف بچی سے زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس نے میڈیکل چیک اپ کے لیے لڑکی کو اسپتال منتقل کیا تھا، جہاں سے حاصل ہونے والی میڈیکل رپورٹ میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہو گئی ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ بچی ڈی ایچ کیو اسپتال میں زیرِ علاج ہے، گرفتار ملزم وقاص عرف گل شیر متاثرہ بچی کا پڑوسی ہے، بچی نے ملزم کو شناخت کر لیا ہے۔ فرانزک ٹیم کی مدد سے واقعے کی جگہ سے تمام شواہد جمع کر لیے گئے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی این اے کے لیے ملزم کے سیمپل اور بچی کے کپڑے بھی فرانزک لیب بھجوا دیئے گئے ہیں، گرفتار ملزم کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 885558
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش