0
Friday 11 Sep 2020 13:34

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان ایک روزہ سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ گورنر بلوچستان جسٹس (ر) امان اللہ خان یسین زئی اور وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال خان نے ائیرپورٹ پر وزیراعظم کا استقبال کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے ہیں، وفاقی وزراء بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم دورے کے دوران گورنر و وزیراعلٰی بلوچستان سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم کو صوبے میں کورونا وائرس اور سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی، عمران خان کو صوبے کے ترقیاتی امور سے بھی آگاہی دی جائے گی۔ پی ٹی آئی کے وفد سے ملاقات بھی وزیراعظم کے شیڈول کا حصہ ہے۔

 
خبر کا کوڈ : 885565
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش