QR CodeQR Code

حلب پر صیہونی ہوائی حملہ، شامی ہوائی دفاع نے ناکام بنا دیا

11 Sep 2020 17:28

الاخباریہ نیوز چینل کیمطابق شامی اینٹی ایئرکرافٹس نے شہر حلب کے نزدیک واقع السفیرہ نامی علاقے میں چند ایک دشمن اہداف کو نشانہ بنا کر منہدم کر دیا ہے جو دراصل اسرائیلی لڑاکا طیاروں کے ذریعے فائر کئے گئے ہوا سے زمین پر مار کرنیوالے میزائل تھے۔


اسلام ٹائمز۔ شامی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا کے مطابق شہر حلب کے نزدیک واقع ملکی اینٹی ایئرکرافٹ سسٹمز نے اپنی ہوائی حدود کے اندر چند ایک دشمن اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ الاخباریہ نیوز چینل نے وقوعہ کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ شامی اینٹی ایئرکرافٹس نے شہر حلب کے نزدیک واقع السفیرہ نامی علاقے میں چند ایک دشمن اہداف کو نشانہ بنا کر منہدم کر دیا ہے جو دراصل اسرائیلی لڑاکا طیاروں کے ذریعے فائر کئے گئے ہوا سے زمین پر مار کرنے والے میزائل تھے۔ شامی میڈیا کے مطابق وزارت دفاع نے اس حملے کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم نے شامی شہر حلب کے گردونواح میں واقع ایک مقام پر ہوائی حملہ کیا تھا جو کامیابی کے ساتھ ناکام بنا دیا گیا ہے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم نے اس مقام کی جانب چند ایک میزائل فائر کئے تھے جنہیں ملکی ہوائی دفاع کے ذریعے منہدم کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل، شامی حکومت کے ساتھ برسرپیکار دہشتگردوں کی حمایت پر مبنی اپنی سیاست کی بناء پر شامی سرزمین کے اندر موجود اہداف پر وقتا فوقتا حملے کرتی رہتی ہے جبکہ 1 ہفتہ قبل بھی غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے شامی علاقے التنف میں موجود T-4 ایئرپورٹ پر بھی کئی ایک میزائل فائر کئے گئے تھے جنہیں شامی دفاعی سسٹمز نے بآسانی منہدم کر دیا تھا۔ دوسری طرف شامی حکومت کی جانب سے بارہا اعلان کیا جا چکا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم اور اس کے مغربی و خطے کے اندر موجود حلیف، شامی حکومت کے خلاف برسرپیکار دہشتگردوں کی کھل کر حمایت کر رہے ہیں جبکہ شامی افواج بھی بین الاقوامی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے قبضے سے کئی بار بڑی مقدار میں اسرائیلی اسلحہ برآمد کر چکی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 885612

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/885612/حلب-پر-صیہونی-ہوائی-حملہ-شامی-دفاع-نے-ناکام-بنا-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org