0
Friday 11 Sep 2020 17:56

متعدد حکومتی شخصیات کا جنسی زیادتی کے مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ

متعدد حکومتی شخصیات کا جنسی زیادتی کے مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ لاہور موٹر وے پر خاتون کے ساتھ پیش آنے والے جنسی زیادتی کے واقعے نے عوام کے ساتھ حکومتی شخصیات کو بھی جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے اور متعدد حکومتی شخصیات نے زیادتی کے مجرمان کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ گزشتہ دنوں لاہور موٹر وے پر ایک انتہائی خوفناک حادثہ پیش آیا جب ایک خاتون کو اس کے بچوں کے سامنے نامعلوم افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اس واقعے نے ایوانوں اور پورے ملک کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ عام عوام کے ساتھ اب حکومتی شخصیات بھی ملک میں بچوں اور خواتین کے ساتھ پے درپے ہونے والے زیادتی کے واقعات پر پھٹ پڑے ہیں اور معصوموں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنانے والوں کے لیے سرعام پھانسی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

سینیٹر فیصل جاوید خان اور ترجمان حکومت پنجاب عثمان سعید بسرا نے بھی فیصل واڈا کی حمایت کی اور ان کے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی ان کے مطالبے سے متفق ہیں۔ ملک میں خواتین اور بچیوں کے ساتھ ہونے والے جنسی زیادتی کے واقعات کے بعد عوام کی جانب سے ملزمان کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔ وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا آپ سرعام پھانسیاں بھی دے لیں جب تک عدل کے نظام کو جدید بنیادوں پر استوار نہیں کیا جاتا پولیس، عدلیہ اور جیل اور Prevention کے اصول نہیں لاگو ہوتے جرائم نہیں رکتے، لیکن عوامی رائے ہے تو سرعام پھانسیاں بھی دے کر دیکھ لیں۔ وزیربرائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے بھی زیادتی کے مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کے مطالبے پر زور دیتے ہوئے کہا قرآن کے مطابق سزا دو، دیکھتا ہوں کون جرم کرتا ہے۔ لٹکانا پڑے گا اور کوئی راستہ نہیں۔ اسی ٹوئٹ میں انہوں نے انگریزی میں لکھا زیادتی کے مجرمان کو سرعام پھانسی پر لٹکاؤ۔

ادھر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے ترجمان مصطفی نواز کھوکھر نے گینگ ریپ اور زیادتی کے واقعات میں ملوث لوگوں کو سزائے موت دینے کی مخالفت کی۔ پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے بھی کہا کہ ہم سر عام پھانسی کا مطالبہ نہیں کر رہے، ہم اس افسوسناک واقعے پر سیاست نہیں کرنا چاہتے، ملزمان کو قانون کے دائرے میں گرفتار کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 885629
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش