0
Sunday 31 Jul 2011 22:03

ایک بیوروکریٹ کے تبادلے سے گلگت بلتستان یتیم نہیں ہو جائے گا، عمران ندیم

ایک بیوروکریٹ کے تبادلے سے گلگت بلتستان یتیم نہیں ہو جائے گا، عمران ندیم
اسکردو: اسلام ٹائمز۔ کسی بیوروکریٹ کے تبادلے سے گلگت بلتستان یتیم نہیں ہو گا، چیف سکریٹری میں کون سے سرخاب کے پر لگے ہیں؟ اپنے ایک اخباری بیان میں سابق مشیر صحت و پی پی کے رہنما عمران ندیم نے کہا ہے کہ صدر زرداری نے گلگت بلتستان کو سلف گورننس آرڈر کے تحت صوبائی اختیارات دیئے ہیں، لیکن یہان کے نمائندوں کی سوچ اب بھی غلامانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اراکین کونسل کے بیانات پڑھ کر دلی دکھ ہوا ہے کیونکہ ان کی باتوں سے ایسا تاثر ملتا ہے کہ چیف سکریٹری کے تبادلے سے جی بی کا نظام درہم برہم ہو جائیگا، اس بات سے اندازہ ہوتا ہے کہ اراکین کونسل ذہنی غلامی کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اراکین کونسل کو نہ تو اپنی حیثیت کا اندازہ ہے اور نہ ہی اپنی عزت کا خیال ہے۔ اراکین کونسل کو اپنی حیثیت کا علم ہوتا تو معدنیات کے لائسنس اور لیز کے کاغذات پر وزارت پٹرولیم کے سیکشن آفیسر کے دستخط نہیں ہو سکتے تھے۔
خبر کا کوڈ : 88563
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش