0
Friday 11 Sep 2020 19:30

خاتون سے زیادتی کرنیوالے ملزمان کو فوری گرفتار کر کے سزا دی جائے، نواز شریف

خاتون سے زیادتی کرنیوالے ملزمان کو فوری گرفتار کر کے سزا دی جائے، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے لاہور موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ملزمان کو فوری گرفتار کر کے سزا دینے کا مطالبہ کر دیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک عزت دار بیٹی اور اس کے جگر گوشوں کے ساتھ  یہ قیامت دل چھلنی کر گئی ہے، پاکستان کی آبرو کا تقاضا ہے کہ مجرم جلد گرفتار ہوں اور سخت ترین سزا پائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ پر پوری انسانیت شرمندہ ہو گئی ہے، یہ دراصل معاشرے اور پوری ریاست کی بےحرمتی کا سانحہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انصاف ہونے تک پورا نظام، حکومت معصوم بچوں اور بے گناہ ماں کے سامنے مجرم رہے گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹروے پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا۔ متاثرہ خاتون اپنی کار میں دو بچوں کے ہمراہ لاہور سے گوجرانوالہ واپس جا رہی تھی کہ موٹروے پر دو نامعلوم افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، طلائی زیورات اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔ رپورٹس کے مطابق دو افراد نے موٹر وے پہ ایک گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور ان کے بچوں کو باہر نکالا جس کے بعد انہیں قریبی جھاڑیوں میں لے جا کر خاتون کو بچوں کے سامنے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
خبر کا کوڈ : 885644
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش