0
Friday 11 Sep 2020 19:40

پوری قوم مل کر قائد ان کے ویژن کو مکمل کرے گی، جنرل قمر جاوید باجوہ

پوری قوم مل کر قائد ان کے ویژن کو مکمل کرے گی، جنرل قمر جاوید باجوہ
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے ویژن کے مطابق پر امن خوشحال اور ترقی پسند پاکستان ہمارا مقصد ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق قائداعظم محمد علی جناح کے یوم وفات پر آرمی چیف نے کہا کہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کو پوری قوم آج خراج عقیدت پیش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کی قیادت میں پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ریاست کے طور پر سامنے آیا، پوری قوم مل کر قائد ان کے ویژن کو مکمل کرے گی۔ خیال رہے کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا 72واں یوم وفات انتہائی عقیدت و احترام سے آج منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر سرکاری اور نجی سطح پر مختلف تقریبات کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔


 
خبر کا کوڈ : 885646
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش