QR CodeQR Code

جب تک یہ سی سی پی او لاہور عہدے پر موجود ہیں، خواتین کی عزت محفوظ نہیں، مریم اورنگزیب

11 Sep 2020 19:50

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن رہنماء نے کہا کہ سی سی پی او کہتے ہیں کہ فرانس میں عورتیں محفوظ ہیں، اسلامی جمہوریہ پاکستان میں عورتوں کی عزت محفوظ نہیں، کیوں کہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی ہے نہ ریاست کی رٹ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور عمر شیخ کو ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگ زیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک یہ سی سی پی او لاہور عہدے پر موجود ہیں، خواتین کی عزت محفوظ نہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی سی پی او کہتے ہیں کہ فرانس میں عورتیں محفوظ ہیں، اسلامی جمہوریہ پاکستان میں عورتوں کی عزت محفوظ نہیں، کیوں کہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی ہے نہ ریاست کی رٹ ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی سی سی پی او لاہور عمر شیخ کے  موٹر وے واقعہ سے متعلق بیان پر برس پڑے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایک پبلک سرونٹ کے بےحسی پر مبنی ریمارکس احمقانہ اور شرمناک تھے۔ انہوں نے لاہور موٹر وے واقعہ کی مذمت کی اور سی سی پی لاہور کے بیان کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازم کو بہت زیادہ محتاط ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کو ہمدردی ظاہر کرنی چاہیے کیوں کہ انہیں عوام کی خدمت کیلئے چنا گیا ہے ناکہ حکمرانی کیلئے۔
 


خبر کا کوڈ: 885649

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/885649/جب-تک-یہ-سی-پی-او-لاہور-عہدے-پر-موجود-ہیں-خواتین-کی-عزت-محفوظ-نہیں-مریم-اورنگزیب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org