QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر میں کورونا متاثرین کی تعداد 50 ہزار کے پار

11 Sep 2020 20:35

ذرائع کے مطابق آج مجموعی طور پر 1578 کورونا کیس سامنے آئے جن میں 73 غیر ریاستی مسافر بھی شامل ہیں اور اس طرح کورونا متاثرین کی تعداد 50712 تک پہنچ گئی۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جمعہ کے دن مسلسل تیسرے روز 1500 سے زیادہ کورونا کیس ظاہر ہوئے جس سے عوامی حلقوں کی تشویش میں اضافہ ہورہا ہے۔ ذرائع کے مطابق آج مجموعی طور پر 1578 کورونا کیس سامنے آئے جن میں 73 غیر ریاستی مسافر بھی شامل ہیں اور اس طرح کورونا متاثرین کی تعداد 50712 تک پہنچ گئی۔ آج وادی کشمیر میں 770 جبکہ جموں صوبے میں 808 کیس سامنے آئے ہیں۔ ذرائع نے ضلع سطح کے اعداد و شمار دیتے ہوئے کہا کہ سرینگر ضلع میں کورونا کے 267، بارہمولہ میں 43، پلوامہ میں 34، بڈگام میں 176، اننت ناگ میں 41، بانڈی پورہ میں 70، کپوارہ میں 66، کولگام میں 18، شوپیان میں 8 اور گاندربل ضلع میں 47 کیس سامنے آئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 885650

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/885650/مقبوضہ-کشمیر-میں-کورونا-متاثرین-کی-تعداد-50-ہزار-کے-پار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org