QR CodeQR Code

سی سی پی او لاہور کا بیان غیر ذمہ دارانہ اور خاتون پر الزام کے مترادف ہے، شیریں رحمان

11 Sep 2020 19:52

موٹر وے پر خاتون کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے واقعے کے بعد عمر شیخ نے کہا تھا کہ یہ خاتون رات 12 بجے لاہور ڈیفنس سے گوجرانوالہ جانے کے لیے نکلی ہیں، حیران ہوں کہ تین بچوں کی ماں ہے، اکیلی ڈرائیور ہونے کے باجود وہ جی ٹی روڈ کیوں گوجرانوالہ نہیں گئیں؟


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماء سینیٹر شیری رحمان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور کے بیان کو غیر ذمہ دار قرار دیا اور کہا کہ ان کا بیان خاتون پر الزام کے مترادف ہے۔ خیال رہے کہ موٹر وے پر خاتون کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے واقعے کے بعد عمر شیخ نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ یہ خاتون رات 12 بجے لاہور ڈیفنس سے گوجرانوالہ جانے کے لیے نکلی ہیں، حیران ہوں کہ تین بچوں کی ماں ہے، اکیلی ڈرائیور ہونے کے باجود وہ جی ٹی روڈ کیوں گوجرانوالہ نہیں گئیں؟، اکیلی خاتون کو آدھی رات میں موٹروے سے جانے کی ضرورت کیا تھی، وہ جی ٹی روڈ سے کیوں نہ گئيں جہاں آبادی تھی؟۔ سی سی پی او لاہور عمر شیخ کے اس بیان پر عوام کی جانب سے سوشل میڈیا پر شدید رد عمل سامنے اور انہیں ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ سی سی پی او کے بیان پر عوام، سول سوسائٹی، انسانی حقوق کے نمائندوں نے شدید رد عمل دیا اور سوشل میڈیا پر سی سی پی کو ہٹاؤ Remove CCPO ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔


خبر کا کوڈ: 885652

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/885652/سی-پی-او-لاہور-کا-بیان-غیر-ذمہ-دارانہ-اور-خاتون-پر-الزام-کے-مترادف-ہے-شیریں-رحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org