QR CodeQR Code

بھارت میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 96 ہزار سے زائد کیسز اور 1209 ہلاکتیں

11 Sep 2020 20:48

مرکزی وزارت کی جانب سے جمعہ کو جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ 96551 نئے کیسز کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد 4562415 ہوگئی۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا وائرس کا قہر رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور دن بدن حالات بگڑتے جارہے ہیں اور مسلسل دوسرے دن نئے کیسز اور ہلاکتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 96 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور سب سے زیادہ 1209 افراد اس جان لیوا وائرس سے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ مرکزی وزارت کی جانب سے جمعہ کو جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ 96551 نئے کیسز کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد 4562415 ہوگئی۔

اسی مدت کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 1209 سے بڑھ کر 76271 ہوگئی ہے۔ اسی عرصہ میں 70880 کورونا مریض صحتیاب بھی ہوئے جس سے وباء سے راحت حاصل کرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 3542664 ہوگئی ہے۔ شفایابی حاصل کرنے والوں کے مقابلہ میں وباء کے نئے کیسز زیادہ ہونے سے ایکٹیو کیسز 24462 سے بڑھ کر 943480 ہوگئے۔ بھارت میں ایکٹیو کیسز کی شرح 20.68 فیصد، شفایابی کی شرح 77.65 فیصد اور اموات کی شرح 1.67 فیصد ہے۔


خبر کا کوڈ: 885653

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/885653/بھارت-میں-کورونا-وائرس-کے-ریکارڈ-96-ہزار-سے-زائد-کیسز-اور-1209-ہلاکتیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org