QR CodeQR Code

نئی تعلیمی پالیسی 21ویں صدی کے بھارت کو نئی سمت دیگی، نریندر مودی

11 Sep 2020 20:30

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ آج ہم سب ایک ایسے لمحے کا حصہ بن رہے ہیں جو ہمارے ملک کے مستقبل کی تعمیر کی بنیاد رکھ رہا ہے، جس میں نئے دور کی تخلیق کے بیج پڑے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ نئی قومی تعلیمی پالیسی نئے ہندوستان، نئی توقعات، نئی ضروریات کو پورا کرنے کا ایک ذریعہ ہے اور یہ 21ویں صدی کے ہندوستان کو ایک نئی سمت دینے جا رہی ہے۔ قومی تعلیم پالیسی (این ای پی) 2020ء کے تحت ’اکیسویں صدی میں اسکولی تعلیم ‘ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ آج ہم سب ایک ایسے لمحے کا حصہ بن رہے ہیں جو ہمارے ملک کے مستقبل کی تعمیر کی بنیاد رکھ رہا ہے، جس میں نئے دور کی تخلیق کے بیج پڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی اکیسویں صدی کے ہندوستان کو ایک نئی سمت دینے جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین دہائیوں میں دنیا کا ہر خطہ بدلا ہے، ہر نظام بدلا ہے۔ مودی نے کہا کہ ان تین دہائیوں میں ہماری زندگی کا شاید ہی کوئی پہلو ہو جو پہلے کی طرح ہو لیکن وہ شاہراہ جس پر چلتے ہوئے سماج مستقبل کی طرف بڑھتا ہے، ہمارا تعلیمی نظام وہ اب بھی پرانی طرز پر چل رہا تھا۔ بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ نئی قومی تعلیمی پالیسی نئے ہندوستان، نئی توقعات، نئی ضروریات کو پورا کرنے کا ایک ذریعہ بھی ہے۔ اس کے پیچھے گزشتہ 4 یا 5 سال کی محنت شاقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر میدان، ہر صنف، ہر زبان کے لوگوں نے دن رات اس پر کام کیا ہے لیکن یہ کام ابھی تک مکمل نہیں ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 885654

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/885654/نئی-تعلیمی-پالیسی-21ویں-صدی-کے-بھارت-کو-سمت-دیگی-نریندر-مودی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org