0
Friday 11 Sep 2020 21:12

چین نے ہماری سرزمین پر قبضہ کر لیا ہے، راہل گاندھی

چین نے ہماری سرزمین پر قبضہ کر لیا ہے، راہل گاندھی
اسلام ٹائمز۔ کانگریس پارٹی آف انڈیا کے سابق صدر راہل گاندھی نے سرحد پر چینی فوجوں کے قبضے کے سلسلے میں نریندر مودی پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کو بتانا چاہیئے کہ اس کے ان کو بھگانے کی کوئی حکمت عملی ہے یا اسے "آسمانی واقعہ" بتاکر چھوڑ دینے کا منصوبہ ہے۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ چین نے ہماری سرزمین پر قبضہ کر لیا ہے اور مودی حکومت کا اس زمین کو واپس لانے کا کیا منصوبہ ہے یا پھر اسے کسی "بھگوان کا واقعہ" بتا کر نظرانداز کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین سرحد پر تناؤ میں مسلسل اضافہ کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے لائن آف کنٹرول پر 50 ہزار فوج، 150 طیارے، ٹینک اور میزائل تعینات کئے ہیں۔

راہل گاندھی نے کہا کہ چین کی دھمکی پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی خاموشی مشکوک ہے اور بھارت پوچھ رہا ہے کہ بی جے پی کی سرخ آنکھ اب کہاں ہے۔ ادھر کانگریس پارٹی نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ سرحد پر تناؤ کے درمیان سابقہ ​​صورتحال کو دوبارہ بحال کئے بغیر بی جے پی حکومت کی چین کے ساتھ بات چیت کا کوئی جواز نہیں ہے۔ ٹویٹ میں مزید لکھا گیا کہ بھارت و چین کے درمیان مذاکرات میں صورتحال کی بحالی کا کوئی ذکر نہ ہونا، بی جے پی کی پول کھول رہا ہے۔ ٹویٹ میں لکھا گیا کہ بی جے پی کی پالیسیوں نے ملک کو سفارتی طور پر کمزور کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 885655
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش