QR CodeQR Code

امریکی سفارخانے کی سفارتکاروں کی نقل و حرکت محدود کرنے کی تصدیق

31 Jul 2011 22:27

اسلام ٹائمز:امریکی سفارتخانے کے ترجمان البتو نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اس مسئلے کو حل کرنے کی کوششیش جاری ہیں۔ بطاہر پاکستان دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں امریکہ کا اہم اتحادی ہے، تاہم اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد دونوں ممالک میں تناؤ پیدا ہو گیا ہے۔


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں امریکی سفارتخانے نے پاکستان کی جانب سے امریکی سفارتکاروں کی نقل و حرکت محدود کرنے کی تصدیق کی ہے۔ پاکستان نے امریکی سفارتکاروں پر ملک کے اندر سفر کرنے سے متعلق نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ پاکستان کی جانب سے یہ پابندیاں اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد پاک امریکہ تعلقات میں بگاڑ کی علامت ہیں۔ اے ایف پی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے اسلام آباد میں امریکی سفارتکانے کو لکھے گئے ایک خط میں امریکی سفارتکاروں کو اپنا سفر محدود رکھنے کا کہا گیا ہے۔ امریکی سفارتخانے کے ترجمان البتو نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اس مسئلے کو حل کرنے کی کوششیش جاری ہیں۔ بطاہر پاکستان دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں امریکہ کا اہم اتحادی ہے، تاہم اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد دونوں ممالک میں تناؤ پیدا ہو گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 88566

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/88566/امریکی-سفارخانے-کی-سفارتکاروں-نقل-حرکت-محدود-کرنے-تصدیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org