0
Friday 11 Sep 2020 20:23

جی بی کے نگران وزیر اعلیٰ لوگوں کو پکڑ پکڑ کر پی ٹی آئی میں لا رہے ہیں، مولانا عطاء اللہ شہاب

جی بی کے نگران وزیر اعلیٰ لوگوں کو پکڑ پکڑ کر پی ٹی آئی میں لا رہے ہیں، مولانا عطاء اللہ شہاب
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام گلگت بلتستان کے امیر مولانا عطاء اللہ شہاب نے کہا ہے کہ جی بی الیکشن کو ملتوی کرانے کی سازش ہو رہی ہے، انتخابات میں تاخیر سے مزید مسائل جنم لیں گے اور یہ ریاست کے حق میں اچھا نہیں ہوگا۔ گلگت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا شہاب کا کہنا تھا کہ اس وقت جی بی کے نگران وزیر اعلیٰ لوگوں کو پکڑ پکڑ کر پی ٹی آئی میں لا رہے ہیں، گورنر اپنی آئینی ذمہ داری بھول کر تحریک انصاف کی انتخابی مہم میں لگے ہوئے ہیں، تمام جماعتوں سے مطالبہ ہے کہ وہ اس لاقانونیت اور پری پول دھاندلی کیخلاف آواز اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ عارضی ملازمین کے ایکٹ پر عملدرآمد نہ ہونے سے تشویش پھیل رہی ہے۔ حکومت عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کے ایکٹ پر فوری عملدرآمد کرائے۔
خبر کا کوڈ : 885661
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش