QR CodeQR Code

جمعیت علمائے اسلام کا ہر کارکن حب الوطنی کے جذبہ سے سرشار ہے، ایاز الحق قاسمی 

11 Sep 2020 20:15

جے یو آئی (ف) کے صوبائی رہنما کا کہنا تھا کہ  جمعیت علمائے اسلام فرقہ وارانہ سوچ سے بالاتر جماعت ھے اور ہر قسم کی فرقہ واریت کی شدید مذمت کرتی ہے، موجودہ نااہل حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں کی بدولت مہنگائی، بے روزگاری اور غربت نے سفید پوش اور غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے، عوام اپنے بچوں سمیت خودکشیاں کررہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ غربت میں پسی عوام کی امیدوں کا واحد سہارا مولانا فضل الرحمن ہیں، پاکستان کے اسلامی تشخص کی بقاء کے لیئے جمعیت علمائے اسلام کی آئینی جدوجہد ناقابل فراموش ہے، جمعیت علمائے اسلام کا ہر کارکن حب الوطنی کے جذبہ سے سرشار ہے، مخلص غریب کارکن کی نظریاتی وفاداری جمعیت علمائے اسلام کا طرہ امتیاز ہے، کامیاب ترین شمولیتی پروگرام پر جمعیت علمائے اسلام ملتان حقیقی مبارک باد کی مستحق ہے۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام تحصیل ملتان کے زیراہتمام جامعہ قاسم العلوم گلگشت میں ہونے والے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری وامیر ضلع ملتان مولانا محمد ایازالحق قاسمی، صوبائی سیکرٹری مالیات پیر فیاض شاہ، ،مفتی عامر محمود، جمعیت اساتذہ پنجاب کے ڈپٹی کنوینیر مولانا کلیم لدھیانوی، جنرل سیکرٹری ضلع ملتان، مولانا قاری محمد یسین، امیر تحصیل ملتان مولاناحبیب الرحمن اکبر، جنرل سیکرٹری تحصیل ملتان زاہد مقصود احمدقریشی و دیگر نے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ملک میں حقیقی معنوں میں جمعیت علمائے اسلام اپوزیشن کا کردار ادا کررہی ہے، ملک کی دوسری بڑی جماعتیں مصلحتوں کا شکار ہوکر عوامی حمایت کھو چکی ہیں، مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں جمعیت علمائے اسلام پاکستان کی نظریاتی وجغرافیای سرحدوں کی حفاظت کر رہی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام فرقہ وارانہ سوچ سے بالاتر جماعت ھے اور ہر قسم کی فرقہ واریت کی شدید مذمت کرتی ہے، موجودہ نااہل حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں کی بدولت مہنگائی، بے روزگاری اور غربت نے سفید پوش اور غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے، عوام اپنے بچوں سمیت خودکشیاں کررہی ہے۔ جمعیت علمائے اسلام جو ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کی جدوجہد کررہی ہے ہی امید کی آخری کرن ہے، کیونکہ ملک کو جس گہری دلدل میں دھکیل دیا گیا ہے اس سے نکلنے کا واحد راستہ اسلامی نظام کا نفاذ ہے، عوام کی ایک بڑی تعداد اپنی اپنی جماعتوں اور قیادت سے مایوس ہوچکی ہے اور جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت اختیار کر رہی ہے۔ ملتان میں بھی بڑی تیزی سے یہ سلسلہ جاری ہے اور آئندہ ملتان کی سیاست میں جمعیت ایک اہم کردار ادا کرے گی۔ اس موقع پر جے یو ائی سٹی ملتان کے زیراہتمام شمولیت کے تیسرے مرحلے میں دیگر جماعتوں کے درجنوں لوگوں کو قافلہ حق جمعیت علمائے اسلام میں شامل کیا۔


خبر کا کوڈ: 885663

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/885663/جمعیت-علمائے-اسلام-کا-ہر-کارکن-حب-الوطنی-کے-جذبہ-سے-سرشار-ہے-ایاز-الحق-قاسمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org