0
Friday 11 Sep 2020 20:35

ملتان، تمام اہلسنت مکاتب کا 24 ستمبر کو تحفظ ناموس رسالت، صحابہ و اہلیبیت مارچ کا اعلان 

ملتان، تمام اہلسنت مکاتب کا 24 ستمبر کو تحفظ ناموس رسالت، صحابہ و اہلیبیت مارچ کا اعلان 
اسلام ٹائمز۔ اتحاد اہلسنت فورم کے رہنمائوں سلطان محمود ملک کی رہائشگاہ پر اہم اجلاس ہوا، جس کی صدارت علامہ فاروق خان سعیدی نے کی، اتحاد اہلسنت فورم کے سرپرست اعلیٰ علامہ مولانا محمد حنیف جالندھری، مولانا زبیر احمد صدیقی، میاں آصف محمود اخوانی، مولانا ایاز الحق قاسمی نے خصوصی شرکت کی۔ جس میں ایکشن کمیٹی تشکیل دی گئی، جس کے صدر ایوب مغل (صوبائی صدر جمعیت علمائے پاکستان نورانی)مقرر کئے گئے اور اس ایکشن کمیٹی میں آصف محمود اخوانی (جماعت اسلامی)، علامہ شفیق اللہ البدری (صوبائی سیکرٹری جنرل جمعیت علمائے پاکستان نورانی)، اللہ دتہ کاشف بوسن، مفتی عثمان پسروری،  عبدالرحیم گجر، مولانا ایاز الحق قاسمی نائب صدر جمعیت علمائے اسلام پنجاب، مولانا ایاز احمد کو نامزد کیا گیا۔ اس اجلاس میں یہ طے پایا کہ اتحاد اہلسنت فورم کے زیراہتمام تحفظ ناموس رسالت، صحابہ و اہلبیت اطہار مارچ 24ستمبر چوک گھنٹہ گھر سے کچہری چوک ملتان تک ہوگا۔ جس میں بریلوی، دیوبندی اور اہلحدیث مکتب فکر اپنی تمام جماعتوں و کارکنان کے ساتھ شریک ہونگی۔

اس مارچ کا مقصد عظمت و مقام مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا تحفظ اور صحابہ کرام و اہلبیت اطہار کی شان اقدس میں کی جانے والی بے ادبیوں اور گستاخیوں کو روکنا ہے، ملک پاکستان کسی بھی فرقہ واریت کا متحمل نہیں ہے اور ملک پاکستان میں جو شرپسند عناصر فرقہ وارانہ فسادات کی آگ بھڑکانہ چاہتے ہیں ہم ان کے مزموم عزائم خاک میں ملا دیں گے، ہم ملک پاکستان کے پرامن اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھنے والے شہری ہیں، اس پُرامن تحفظ ناموس رسالت، صحابہ و اہلبیت اطہار مارچ کا مقصد یہ ہے کہ حکومت پاکستان ان گستاخ و بے ادبوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے پابند سلاسل کرے اور قرار واقعی سزا دے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ تحفظ اسلام بل کو فی الفور منظور کرکے نافذ العمل کیا جائے تاکہ اسلام کی مقدس ہستیوں کی عزت و ناموس کا دفاع کیا جائے، اگر یہ کام حکومت نہیں کرتی تو ہر شخص قانون کو اپنے ہاتھ میں لے گا اور قتل و غارت کے پھیلنے کا خطرہ ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 885669
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش