0
Friday 11 Sep 2020 22:42

اردن کی فوجی چھاؤنی میں زوردار دھماکے، متعدد عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے

اردن کی فوجی چھاؤنی میں زوردار دھماکے، متعدد عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے
اسلام ٹائمز۔ اردن کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق جمعے کی صبح شہر الزرقا کے علاقے الغباوی میں قائم ایک فوجی چھاؤنی کے اندر متعدد زوردار دھماکے ہوئے ہیں۔ مقامی میڈیا نے ان دھماکوں میں کم از کم 2 افراد کے جانبحق اور 3 کے زخمی ہونے کی اطلاع دی تھی تاہم فوج کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ اس حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ عینی شاہدین کے مطابق فوجی چھاؤنی میں ہونے والے دھماکے اتنے شدید تھے کہ اردگرد کی متعدد عمارتوں کی کھڑکیاں اور شیشے ٹوٹ گئے۔ اردن کے حکومتی ترجمان نے اس حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ یہ دھماکے شہر الزرقا میں موجود مارٹر گولوں کے ایک گودام میں ہوئے ہیں جبکہ اس حادثے کی اصلی وجہ بجلی کا شارٹ سرکٹ بتایا جا رہا ہے۔ دوسری طرف سوشل میڈیا پر اس دھماکے کو بیروت کی بندرگاہ پر ہونے والے دھماکے کے جیسا قرار دیتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ اس حادثے میں کم از کم 190 افراد جانبحق اور 6,000 زخمی ہوئے ہیں۔

خبر کا کوڈ : 885691
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش