0
Friday 11 Sep 2020 22:42

جے یو پی کے رہنماء قاری زوار بہادر کو رہا کر دیا گیا

جے یو پی کے رہنماء قاری زوار بہادر کو رہا کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے رہنماء مولانا قاری زوار بہادر کو ضمانت پر رہائی مل گئی۔ قاری زوار بہادر نے محرم الحرام سے قبل اشرف آصف جلالی کی رہائی کیلئے ہونیوالے سیمینار اور پھر احتجاجی ریلی میں آصف اشرف جلالی کی رہائی کیلئے دھمکی دی تھی کہ آصف اشرف جلالی کو رہا نہ کیا گیا تو محرم الحرام کو جلوس نہیں نکلنے دیں گے۔ قاری زوار بہادر کی اس دھمکی کے بعد نقص امن کے تحت پولیس نے قاری زوار بہادر کو گرفتار کر لیا تھا اور تھانہ گڑھی شاہو لاہور میں ان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔ تاہم اب قاری زوار بہادر کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔ قاری زوار بہادر نے رہائی کے بعد کسی قسم کا بیان دینے سے گریز کیا ہے۔ قاری زوار بہادر کی دھمکیوں اور متنازع بیان سے جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ ابوالخیر محمد زبیر نے اعلان لاتعلقی کیا تھا اور کہا تھا کہ ان کے اس بیان سے جے یو پی کا کوئی تعلق نہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 885692
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش