QR CodeQR Code

ٹرمپ امریکی تجوریاں بھرنے کیلئے ہمارے خطے کو اسلحہ بیچنے کی سرتوڑ کوشش کر رہے ہیں، جواد ظریف

11 Sep 2020 22:55

ٹوئٹر پر جاری ہونیوالے اپنے پیغام میں ایرانی وزیر خارجہ نے لکھا ہے کہ وہ (ٹرمپ) سمجھتے ہیں کہ سرد جنگ تجارت کیلئے اچھی ہے لیکن "گرم جنگ" نہیں۔ انہوں نے اپنے پیغام کے آخر میں لکھا کہ جنگ بُری چیز ہے، اور بس!


اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں مشرق وسطیٰ کے ممالک کو اسلحہ بیچنے کے امریکی ہتھکنڈوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ باوجود اس کے کہ ڈونلڈ ٹرمپ "اپنی خوبصورت کمپنیوں" کی تجوریاں بھرنے کی خاطر امریکہ کی جنگی پیاس کا کھلے بندوں اعتراف کرتے ہیں؛ اس وقت وہ "اپنے خوبصورت فوجی سازوسامان" کو ہمارے خطے کے اندر بیچنے کے لئے سرتوڑ کوششوں میں مصروف ہیں۔ محمد جواد ظریف نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ہم یہ سب سمجھتے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ وہ (ٹرمپ) سمجھتے ہیں کہ سرد جنگ تجارت کے لئے اچھی ہے لیکن "گرم جنگ" نہیں۔ انہوں نے اپنے پیغام کے آخر میں لکھا کہ جنگ بُری چیز ہے، اور بس!
 


خبر کا کوڈ: 885694

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/885694/ٹرمپ-امریکی-تجوریاں-بھرنے-کیلئے-ہمارے-خطے-کو-اسلحہ-بیچنے-کی-سرتوڑ-کوشش-کر-رہے-ہیں-جواد-ظریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org