0
Friday 11 Sep 2020 23:32

بھارت منتقل ہونیوالے ہندو خاندان واپس پاکستان لوٹ آئے

بھارت منتقل ہونیوالے ہندو خاندان واپس پاکستان لوٹ آئے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سے بھارت کی جانب ہجرت کرنیوالے چند ہندو خاندان ملک واپس لوٹ آئے۔ واہگہ بارڈر پر ہندو خاندانوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ہندو برادری نے ملک واپسی پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے، ملکی سر زمین کو سجدہ کرنے کے جذباتی مناظر بھی دیکھنے میں آئے۔ ہندو خاندانوں کا کہنا تھا کہ ہم بھارت میں نہیں رہنا چاہتے، وہاں ہمیں کہیں نکلنے نہیں دیتے اور نہ کسی بات کا سکھ ہے، پاکستان میں سب کچھ ہے، بھارت میں کچھ بھی نہیں۔ ہندو خاندان نے مزید کہا کہ جو ہندو خاندان بھارت ہجرت کر کے گئے، ان کے پاس وہاں کچھ بھی نہیں ہے، نہ کچھ کھانے کو ملتا تھا اور نہ ہی وہاں پر بجلی آتی ہے۔ ہندو خاندانوں نے کہا کہ پاکستان میں ہمارے حالات اچھے ہیں، ادھر ہمیں سکھ ہے، ہمارے بڑے بزرگ اس ملک میں ہیں، بھارت جا کر غلطی کی جس کا احساس ہونے پر واپس اپنے وطن لوٹ آئے ہیں۔

کنہیا لال اور نانک رام کا کہنا تھا کہ انڈیا کی جودھ پور ریاست میں ہمیں رکھا گیا تھا لیکن وہاں حالات انتہائی کھمبیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہاں مزید 28 ہزار پاکستانی ہندو بھی واپسی کا پروگرام بنائے بیٹھے ہیں اور موقع ملتے ہی واپس لوٹ آئیں گے۔ یاد رہے کہ انڈیا نے کچھ عرصہ قبل ایک متنازع قانون پاس کیا تھا جس میں پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش کی ہندو، سکھ، مسیحی، جین اور پارسی مذاہب کے ماننے والوں کو بھارتی شہریت دینے کی پیشکش کی گئی تھی مگر اس قانون کے تحت بھارت کا رخ کرنیوالے وہاں انتہائی تشویشناک ماحول میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، یہی وجہ ہے کہ لوگ واپس اپنے وطن کو لوٹ رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 885696
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش